کورس کی راہنمائی
اس کورس کو دیکھنے کے لئے تجویز کردہ برائوزرز ، کروم23 ، فائر فوکس 17، سفاری 6، اور انٹرنیٹ ایکسپلورر9 ہیں ۔ تجویز کردہ آپریٹنگ سسٹمز کم ازکم ونڈوز7، ونڈوزXP، Mac OS X ہیں۔ کمپیوٹر سکرین کی تجویز کردہ کم ازکم ریزولوشن 1024X786 ہے ۔
یہ کورس ۱۴ خود رفتارکمپیوٹر ماڈیولز کی سیریز پرمشتمل ہے جو USB میموری اسٹکس میں فراہم کی گئی ہے ۔ ماڈیولز کا ایک نیا سیٹ ہر آنے والی ورکشاپس سے قبل آپ لوگوں میں تقسیم کردیا جائے گا ۔ ورکشاپس میں شمولیت سے پہلے آپ کو دیئے گئے ماڈیولز کو انفرادی طور پرمکمل کرنا ہوگا ۔ ہر ایک ورکشاپ میں ، ماڈیولز شامل کئے گئے مٹیریل سے آپ کا امتحان لیا جائے گا اور آپکی پیشہ ورانہ مہارت کی تعمیر کے لئے بنائی گئی مختلف النوع انٹر ایکٹو سرگرمیوں پر آپکو ان معلومات کو استعمال کرنے کو کہا جائے گا جو آپ نے سیکھی ہیں۔
۱۔ اپنے کمپیوٹر کی USB پورٹ میں USB میموری اسٹک گھسائیے۔
۲۔ فائل اوپن کرنا جس میں ماڈیول ہے۔
اگر آپ پی سی کمپیوٹر استعمال کررہے ہیں تو :
- "My Computer” پر جائیں اور "SPS_COURSE” کے نام والے والیم پر ڈبل کلک کریں۔
- "Start_Course.html"پر ڈبل کلک کریں۔
اگر آپ میک کمپیوٹر استعمال کررہے ہیں تو :
USB Drive آپکے کمپیوٹر کے ڈیسک ٹاپ پر"SPS_COURSE” کے نام کے ساتھ ایک والیم کے طور پر ظاہر ہو جائیگی ۔
- اسکو اوپن کرنے کے لئے والیم کے آئیکون پر ڈبل کلک کریں ۔
- "Start_Course.html” پر ڈبل کلک کریں۔
۳۔ ماڈیول آپ کے کمپیوٹر پر ایک براؤزر ونڈو میں کھل جائے گا۔
ماڈیول شروع کرنے سے پہلے، کورس کی راہنمائی سے واقفیت کے لئے نیچے دی گئی خصوصیات کے خلاصے کوایک لمحہ دیکھیں۔
۱۔ اسباق : ماڈیولزا سباق کے ایک سلسلے کے طور پر پیش کئے گئے ہیں۔ ایک سبق شروع کرنے کے لئے ، مین نیوی گیشن بار پر دی گئی اسباق کی ٹیب کو کلک کریں۔ اس سے ایک ماڈیول میں شامل تمام اسباق کی فہرست ایک نیچے نکلنے والے مینیوکی صورت میں کھل جائے گی ۔ مینیو سے سبق کے ٹائٹل پر کلک کرکے ایک سبق کا انتخاب کریں۔
۲۔ موضو عات : جب ایک سبق کا انتخاب کرلیا جائے گا تو مین مینیو بار پر موضو عات کی ٹیب سامنے آئیگی ۔ ایک موضوع یا ٹاپک کو کھولنے کے لئے مین مینیو بار پر موضو عات کی ٹیب پر کلک کریں اور پھر نیچے نکلنے والے مینیو پر سےموضوع کے نام کو کلک کریں۔
۳۔ صفحہ کا شارٹ کٹ : جب آپ ایک ٹاپک کے اختتام پر پہنچیں گے تو آپ صفحہ کے آخر میں موجود "یہاں کلک کریں” کا لنک دیکھیں گے ۔ براہ راست ماڈیول کے اگلے صفحہ پر جانے کے لئے اس لنک کو کلک کریں۔ یہ شارٹ کٹ آپکو مین نیوی گیشن پر جانےسے بچاتا ہے اور ایک سلسلہ وار ترتیب سے ماڈیول میں آگے لے جاتا ہے ۔
۴۔ وسا ئل : ماڈیولز میں دئیے گئے مٹیریل کو سیکھنے میں آپکی مدد کے لئے بہت سی اقسام کے اضافی وسا ئل بھی شامل ہیں ۔ ان مٹیریلز تک رسائی کے لئے مین مینیو بار پر موجودوسا ئل کی ٹیب پر کلک کریں۔ یہاں آپکو الفاظ کی لغت اور مفید ڈاکیومنٹس ملینگی جو حوالے کے لئے ڈائون لوڈ کی جاسکتی ہیں۔
۵۔ صفحہ اول : کسی بھی وقت ماڈیول کے شروع میں جانے کے لئے مین مینیو بار پر موجود صفحہ اول کی ٹیب کو کلک کیا جا سکتا ہے ۔
جب آپ اس کورس میں ماڈیولز پر کام کرتے جائیں گے، مٹیریل سیکھنے میں آپکی شمولیت کے لئے ڈیزائن کیئے گئے مختلف اقسام کے ملٹی میڈیا عناصر آپکے سامنے آئیں گے۔ نیچے آپکو ، سامنے آنے والے کچھ عام نیویگیشن بٹنز کا مختصر جائزہ ملے گا ۔ آپکے لئے یہ مثالیں اس لئےفراہم کی گئیں ہیں کہ انٹرایکٹوزسے راہنمائی لیتے ہوئے آپکو اس بات کا آئیڈیا ہو سکے کہ کیا ممکن ہے اورکیا تلاش کیا جاسکتا ہے ۔ اگر کوئی شک ہو توبلا جھجھک اپنے مائوس کے کرسر کوانٹر ایکٹو آئٹمز کے اوپرحرکت دیں۔ آپکا کرسر بتائے گا کہ کیا آئٹم کلک کیا جاسکتا ہے اور اسکا کوئی فنکشن ہے ۔
۱۔ تعریفیں : تمام ماڈیولز میں آپ نوٹ کرینگے کہ اصطلاحات جو بولڈ یا نمایاں ہیں انکے ٹیکسٹ کا رنگ سرخ ہے ۔ جب آپ اپنا مائوس ان اصلاحات پر رکھتے ہیں تو ایک باہر نکلنے والا بوکس نمودار ہو جائےگا جس میں اس اصطلاح کی تعریف فراہم کی گئی ہوگی ۔ ماڈیول میں سامنے آنے والی تمام اصطلاحات اور تعریفوں کی مکمل فہرست وسائل کی ٹیب کے اندر موجود اصطلاحات کی لغت یعنی Glossary of Terms میں بھی فراہم کی گئی ہیں۔
۲۔ وڈیوز : ماڈیولز میں متعدد وڈیوز بھی شامل کی گئی ہیں ۔ نیچے دیئے گئے ڈائیگرام میں ایک جائزہ دیا گیا ہے کہ ایک معیاری وڈیو کنٹرول بار کا استعمال سے کس طرح وڈیو کو کنٹرول کیا جاتا ہے ۔
۳۔ فلپ بکس : کچھ معلوماتی مٹیریل فلپ بکس استعمال کرکے فراہم کیا گیا ہے جس سے ملٹی میڈیا لرننگ ایڈز کے مجموعے کو سلسلہ وارپیجز کے استعمال کے ذریعے پیش کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ ان فلپ بکس پر جانے کی ہدایات کے لئے نیچے دیا ہوا ڈائیگرام استعمال کریں۔
۴۔ ماہر سے پوچھیں : یہ انٹرایکٹو اکثر پوچھے گئے سوالات ، اور فیلڈ کے ماہرین کی جانب سے دئیے گئے جوابات بتاتا ہے ۔ اس ریسورس کی راہنمائی کے لئے نیچے دکھائے گئے ڈائیگرام کےمطابق ایک سوال پر صرف کلک کریں اور جواب سنیں۔
۵۔ تجزیات : تمام ماڈیولز میں مواد کے بارے میں آپکی سمجھ بوجھ جانچنے میں مدد کے لئے ڈیزائن کی گئی ذہنی مشقوں سے آپکا سامنا ہوگا۔ یہ کام کی مشقیں درجہ بندی کے بغیر ہیں اور ، زیادہ تر میں آپکی کارکردگی کے تجزیئے میں مدد کے لئے جواب کی کی فراہم کی گئی ہے ۔ ان ذہنی مشقوں کا مقصد آپکو درجہ بندی کے تجزیوں کے لئے تیاری میں مدد دینا بھی ہے جو ورکشاپس کے دوران کئے جائیں گے۔ برائے مہربانی ہدایات کے لئے نیچے دیئے گئے ڈائیگرام کو دیکھیں کہ کسطرح ان تجزیوں راہنمائی لی جائے ۔ کسی تجزئیے کے مواد کے رہ جانے سے بچنے کے لئے Text Scroll Bar اور Next Page پر خصوصی توجہ دیں۔
نیچے اس ریسورس کا ڈائون لوڈ کیا جاسکنے والا ورژن ہے ۔ اپنے کمپیوٹر پر اسکی ایک کاپی سیو کرنے کے لئے ڈاکیومنٹ کے نام پر رائٹ کلک کریں۔ یہ دستاویزاس ماڈیول کی فلیش ڈرائیو کی مرکزی ڈائریکٹری میں بھی موجود ہے.