سبق۱: تصدیق کے نظاموں کا تعارف

موضوع۱: نباتاتی حفظان صحت کی تصدیق کا نظام کیا ہے؟

ہم اس ماڈیول کا آغاز اس بات کی ایک وضاحت کے ساتھ کرتے ہیں کہ نباتاتی حفظان صحت کی تصدیق کا نظام کیا ہے اور ممالک کے پاس ایسا ایک نظام کیوں ہے۔

مقاصد:

  • نباتاتی حفظان صحت کی تصدیق کا نظام کیا ہے کی وضاحت کرنا۔
  • وضاحت کرنا کہ نباتاتی حفظان صحت کی تصدیق کا نظام کیوں اہم ہے۔
  • برآمد کی تصدیق کے ایک پروگرام کو چلانے کے لئے قانونی اختیار کی شناخت کرنا۔

برآمد کی تصدیق کرنے کا نظام انفراسٹرکچر ہوتا ہے جو ملک کی قومی زرعی پیداوار کا جائزہ لینے کی اجازت دیتا ہے اور پودے پر مبنی اشیا کی محفوظ تجارت میں سہولت فراہم کرنے کے لئے تصدیق کرتا ہے کہ زرعی اشیا ایک بیرونی ملک کی نباتاتی حفظان صحت کے داخلے کی شرائط پر پورا اترتی ہیں۔ اس کا کیا مطلب ہے؟ ایک برآمد کرنے والے ملک کے پاس ایک تجارتی شراکت دار کی داخلے کے لئے پودے کی صحت عامہ کی شرائط کی شناخت کرنے، یہ تعین کرنے کہ کیا اس کی پروڈکٹس ان شرائط پر پورا اتر سکتی ہیں، اور پھر تصدیق یا یقینی بنانے، کہ اس کی پروڈکٹس درآمد کرنے والے ملک کی شرائط پر پورا اترتی ہیں، کے لئے صلاحیت ہونی چاہیئے۔ اس بات کی تصویری وضاحت کے لئے کہ یہ انفراسٹرکچر کیوں درکار ہے، نیچے دیا گیا وڈیو کلپ دیکھیں۔

ممالک برآمد کے لئے کیوں ایک تصدیق کا نظام تخلیق دیتے اور برقرار رکھتے ہیں؟ ممالک اپنے برآمد کنندہ گان کے لئے ایک سہولت کے طور پر اور پودوں کے پیسٹس کے داخلے اور پھیلاؤ کی روک تھام کرتے ہوئے زرعی پروڈکٹس کی برآمد کی اجازت دینے کے لئے برآمد کی تصدیق کرنے کا نظام بناتے ہیں اور برقرار رکھتے ہیں۔ تصدیق کے ایک مضبوط نظام کے بغیر، ایک غیر ملکی مارکیٹ کو اشیا کی برآمد کرنا اکثر ایک سست یا حتٰی کہ ناممکن کوشش ہے ۔ تصدیق کے ایک منظم نظام کے بغیر برآمد کے منصوبے ناکام ہوجانے کی وجہ یہ ہے کہ ہر ملک کے پیچیدہ اور مستقل تبدیل ہوتے ہوئے حالات ہیں۔ لہٰذا، نباتاتی حفظان صحت کی شرائط کی مسلسل تحقیق اور پتہ لگایا جانا ضروری ہے ۔ زیادہ تر برآمد کنندہ گان کے پاس اس طرح کی پیچیدگیوں سے گزرنے، وہ تمام شرائط معلوم کرنا کہ جو انہیں پوری کرنی ہیں، اور دوسرے برآمد کنندہ گان کو اپنے نتائج طویل عرصے تک کمیونیکیٹ کرنے کے وسائل یا مہارت نہیں ہوتی ۔ اس ماڈیول کے بقیہ حصے میں، آپ کچھ اور زیادہ جانیں گے کہ این پی پی او کس طرح اس درکار کردار پر پورا اترتی ہے۔

پس منظر کے بارے میں معلومات اور قانونی اختیار

انٹرنیشنل پلانٹ پروٹیکشن کنوینشن (آئی پی پی سی) نے ممالک کی مدد کے لئے اور نباتاتی حفظان صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لئے معیارات فراہم کرنے کیلئے نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کے بین الاقوامی معیارات (آئی ایس پی ایمز) تخلیق کئے۔ یہاں دو آئی ایس پی ایمز ہیں جو خاص طور پر برآمد کرنے سے متعلق ہیں (آئی ایس پی ایم ۷ اور ۱۲)، اگرچہ دوسرے معیارات کے کئی نکات بھی برآمد کی سرگرمیوں میں مدد کے لئے استعمال کئے جا سکتے ہیں ۔ آئی ایس پی ایم -۷ (برآمد کی تصدیق کا نظام) کارآمد اور قابل اعتماد نباتاتی حفظان صحت کے سرٹیفکیٹس جاری کرنے کے لئے برآمد کی تصدیق کا ایک نظام قائم کرنے اور برقرا رکھنے لئے معیارات کی تفصیل فراہم کرتا ہے ۔ نباتاتی حفظان صحت کا ایک سرٹیفکیٹ یہ ظاہر کرنے والی ایک دستاویز ہے کہ نباتات یا نباتاتی پروڈکٹس کی ایک کھیپ، درآمد کرنے والے ملک کی پودے کی صحت عامہ کی شرائط پر پورا اترتی ہے ، اور برآمد کرنے والے ملک کے تصدیق کے بیان کی تعمیل کرتی ہے۔ نباتاتی حفظان صحت کے سرٹیفکیٹس کے لئے راہنما اصولوں کا احاطہ، آئی ایس پی ایم -۱۲ میں کیا گیا ہے۔

نیشنل پلانٹ پروٹیکشن آرگنائزیشن (این پی پی او) کو نباتاتی حفظان صحت کے سرٹیفکیٹس جاری کرنے کا بلا شرکت غیرے اختیار حاصل ہے اور یہ یقینی بنانے کے لئے ایک نظام رکھنا ضروری ہے کہ نباتاتی حفظان صحت کی تمام شرائط کو پورا کیا گیا ہے۔ ان کو ایسے اہلکاروں کے ساتھ ایک عملہ برقرار رکھنا چاہئے جو تصدیق کے ایک مناسب نظام کو بنانے اور چلانے میں مہارت رکھتا ہو۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ این پی پی او یا تو اہلکاروں کو تربیت دے گی یا ایسے اہلکار حاصل کرے گی جنہیں نباتات اور نباتاتی پروڈکٹس کی شناخت، معائنوں، پودے کے پیسٹس کا پتہ چلانے اور شناخت، نباتاتی حفظان صحت کے مختلف علاجوں، انتظامی امور، اور دوسرے شعبہ جات میں مناسب طور پر تجربہ حاصل ہو۔

اگلے موضوع میں، ہم آپ کے لئے، نباتاتی حفظان صحت کا سرٹیفکیٹ تخلیق کرنے کے چار بنیادی مراحل کا احاطہ کریں گے۔

حقیقتی طور پر، زرعی اشیا کی برآمد صرف اس وقت ممکن ہے جب نباتاتی حفظان صحت کی تصدیق کا ایک فعال نظام موجود ہو۔ آئی پی پی سی راہنمائی فراہم کرتی ہے کہ کس طرح آئی ایس پی ایم - ۷ میں نباتاتی حفظان صحت کی تصدیق کا ایک نظام قائم کرنا اور برقرار رکھنا ہے۔

جاری رکھنے کے لئے، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے موضوع ۲ کا انتخاب کریں، یا یہاں پر کلک کریں۔