سبق ۲: سرٹیفکیشن کا عمل استعمال کرتے ہوئے نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ تیار کرنا

موضوع ۱: پہلا مرحلہ: سرٹیفکیشن کے لئے درخواست کا جائزہ لینا

نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیشن کا آغاز کرنے کے لئے ، این پی پی او کو پہلے برآمد کنندہ سے سرٹیفکیشن کے لئے ایک درخواست وصول کرنی چاہیئے (رسمی درخواست)۔

مقاصد:

  • شرکا برآمد کے درخواست فارمز کی ضرورت کو تسلیم کریں گے۔
  • چند مثالیں دیکھنے کے بعد شرکا جانیں گے کہ درخواست فارمز پر برآمد کنندہ گان سے کیا بنیادی معلومات پوچھنی ہیں۔

برآمد کی سرٹیفکیشن کے عمل میں پہلا مرحلہ برآمد کنندہ کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کا جائزہ لینا ہے ۔ کیا درخواست میں تمام مطلوبہ معلومات موجود ہیں؟ کیا کموڈٹی ایک پودا، پودے کی پروڈکٹ ، یا دوسری ریگولیٹ کی گئی شے ہے جس کا احاطہ نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ کے تحت کیا جاسکتا ہے ؟ برآمد کنندہ گان کے لئے ان کے ملک کی این پی پی او کی جانب سے درخواست کی گئی تمام معلومات کا فراہم کیا جانا اہم ہے تاکہ تصدیق کرنے والا سرکاری اہل کار کیا کارروائیاں کئے جانے کی ضرورت کے بارے میں صیحح فیصلے کر سکے اور بروقت سرٹیفکیشن کو یقینی بنا سکے ۔ یاد رکھیں ، کہ نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ کا مقصد درآمد کرنے والے ملک کی نباتاتی حفظان صحت کی شرائط پوری کرنے میں برآمد کنندہ کی مدد کرنا ہے جس کو ان کی اشیا کی ترسیل کی جا رہی ہیں۔

یہاں برآمد کی نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیشن کے لئے ایک اصل درخواست فارم کی ایک مثال موجود ہے ۔ ڈبوں کے اندر نمبرز کینیڈا کی این پی پی او کی ویب سائٹ پر ملنے والی ہدایات کی ایک فہرست کا حوالہ دیتے ہیں۔ http://www.inspection.gc.ca/about-the-cfia/forms-and-publications/forms-catalogue/application/eng/1359393669739/1359393814001

CFIA application form for Phytosanitary Certification

سی ایف آئی اے درخواست فارم نباتاتی حفظان صحت سرٹیفیکیشن کے لئے

اس سبق کے باقی تمام حصوں میں ایک فرضی مثال استعمال کرتے ہوئے اب ہم وضاحت کریں گے کہ عملی طور پر درخواست کا یہ عمل کس طرح کا نظر آ سکتا ہے۔

فرض کریں کہ ایکسپورٹ لینڈ میں ایک کسان ہے جو بارومبا بیری کے ایک سے زیادہ فارمز چلا رہی ہے۔ کسان امپورٹ لینڈ کو اپنی فصل کا ایک حصہ برآمد کرنا چاہتی ہے۔ اس کا نام پالوما پیریز (Paloma Perez) ہے، اور اس نے اپنی ہیپی ویلی فارمز بیریز کی سرٹیفکیشن کے لئے ایکسپورٹ لینڈ کی این پی پی او کو درخواست دے دی ہے۔

جیسا کہ آپ یاد کرتے ہیں، کہ نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیشن میں پہلا مرحلہ درخواست کا جائزہ لینا ہے۔ ایکسپورٹ لینڈ سرٹیفکیشن کے لئے ہر درخواست میں مندرجہ ذیل معلومات شامل کئے جانے کا تقاضا کرتا ہے۔

  1. برآمد کنندہ کا نام اور پتہ
  2. درآمد کنندہ کا نام اور پتہ
  3. درخواست گذار کا نام اور پتہ
  4. معائنے کا مقام
  5. روانگی کی تاریخ
  6. روانگی کا مقام
  7. تصدیق کئے جانے والی اشیا کی تفصیل
  8. ذرائع نقل و حمل
  9. داخلے کا مقام
  10. دستخط
  11. تاریخ

پالوما پیریز کی جانب سے بیری کی برآمد کے لئے اس درخواست کو دیکھیں۔ یہ ایکسپورٹ لینڈ کی جانب سے طلب کی گئی مندرجہ بالا تمام معلومات پر مشتمل ہے۔ دائیں کونے کے اوپری حصے میں، توجہ دیں کہ ایکسپورٹ لینڈ کی درخواست میں کسی بھی اٹیچمنٹس (منسلکہ دستاویزات) کو نوٹ کرنے کی جگہ بھی شامل ہے۔ اگرچہ یہاں نہیں دکھائی گئی ہے، لیکن آپ کونے میں دیکھ سکتے ہیں جہاں پالوما پیریز نے اپنی درخواست کے ساتھ درآمد کا ایک اجازت نامہ ، اور اس کے ساتھ ایک فیومیگیشن سرٹیفکیٹ منسلک کر دیا ہے۔

درخواست کے اس ورژن میں، برآمد کی کاغذی کاروائی سنبھالنے والے تحفظ نباتات کے افسر کے لئے نچلے حصے میں ایک باکس بھی ہے ۔ یہ جگہ عمل کو منظم رکھنے میں مدد کے لئے اور تلاش کو بہتر بنانے کے لئے این پی پی او کی جانب سے استعمال کی جاتی ہے۔

برآمد کی ایک درخواست کو بالکل مس پیریز کی جانب سے مندرجہ بالا مثال کی جیسی نظر آنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ تاہم یہ معلومات کی اچھی مثال ہے جو آپ کو پیدا کنندہ گان سے فراہم کرنے کے لئے کہنا چاہیئے ۔ یہ فارم یو ایس ڈی اے ورژن (پی پی کیو فارم، ۵۷۲) معلوم ہوتا ہے، جو آپ کے حوالے کے لئے دوسرے نباتاتی حفظان صحت فارمز کے ساتھ یہاں پایا جاسکتا ہے۔

https://www.aphis.usda.gov/wps/portal/aphis/ourfocus/planthealth/sa_export/sa_forms

تاہم ایک این پی پی او برآمد کے لئے درخواست کے فارمیٹ کا انتخاب کرتی ہے، تو اسے یقین ہونا چاہیئے کہ نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی جانب اگلے مرحلے کے بارے میں معلوم فیصلے کرنے کے لئے برآمد کنندہ سے کافی معلومات کی درخواست کی ہے۔

برآمد کنندہ جو عالمی طور پر اشیا کی تجارت کرنا چاہتا ہے، اسے نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیشن کے عمل کا آغاز کرنا چاہیئے۔ ایسا برآمد کے لئے ایک درخواست جمع کرا کے کیا جاتا ہے۔ سرٹیفکیشن کے عمل کو جاری رکھنے سے پہلے این پی پی او اس کا جائزہ لے گی۔ لہٰذا، یہ اہم ہے کہ درخواست فارم میں کافی معلومات شامل ہونی چاہیئیں تاکہ این پی پی او یہ فیصلہ کر سکے کہ آیا عمل جاری رکھے یا نہیں۔

جاری رکھنے کے لئے، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے موضوع ۲ کا انتخاب کریں، یا یہاں پر کلک کریں۔