پہلا مرحلہ:تصدیق کے لئے درخواست کا جائزہ لینا
پہلا مرحلہ  : تصدیق کے لئے درخواست کا جائزہ لینا
 
دوسرا مرحلہ:درآمد کی شرائط کا تعین کرنا
دوسرا مرحلہ  : درآمد کی شرائط کا تعین کرنا
تیسرا مرحلہ:تصدیق کرنا کہ کھیپ درآمد کی شرائط پر پورا اترتی ہے
 تیسرا مرحلہ : تصدیق کرنا کہ کھیپ درآمد کی شرائط پر پورا اترتی ہے
 
چوتھا مرحلہ:متعلقہ سرٹیفکیٹ مکمل کرنا
چوتھا مرحلہ : متعلقہ سرٹیفکیٹ مکمل کرنا

برآمد کی تصدیق کے عمل میں پہلا مرحلہ یہ ہے کہ این پی پی او کا سرکاری اہلکار برآمد کنندہ کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کا جائزہ لے۔ برآمد کنندہ، ایک کاشتکار، ایک بڑی کمپنی، یا کوئی بھی ہو سکتا ہے ۔ جو ایک کموڈٹی بیرونی ملک کو برآمد کرنے کی خواہش رکھتا ہے ۔

 

سرکاری اہلکار درخواست کا جائزہ لے گا اور سوالوں کا جواب دے گا، جیسے کہ : کیا درخواست میں کھیپ کی تصدیق کے لئے تمام ضروری معلومات موجود ہیں ؟ کیا کموڈٹی ایک پودا، پودے کی پروڈکٹ، یا ریگولیٹ کی گئی دوسری شے ہے جس کا احاطہ ایک نباتاتی حفظان صحت کے سرٹیفکیٹ کے تحت کیا جاسکتا ہے ؟ اگر ان سوالوں کا جواب ہاں ہے، تو پھر سرکاری اہلکار دوسرے مرحلے پر جائے گا۔

 
Next Previous Start Again exclamation
 

درآمد کی شرائط ملک، کموڈٹی، اور پودے کے حصے کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں ۔ لہٰذا، تصدیق کرنے والے سرکاری اہلکار کو تحقیق کرنی چاہیئے کہ ہر ملک کے لئے وہ شرائط کیا ہیں جنہیں وہ برآمد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ایک بیرونی ملک کی درآمد کی شرائط کا تعین کرنے کے لئے عام طور پر دو بنیادی طریقے استعمال کئے جاتے ہیں : درآمد کرنے والے ملک کے ساتھ سرکاری سطح پر بات چیت اور شائع شدہ شرائط ۔

جب ایک مرتبہ شرائط اچھی طرح سمجھ لی جائیں، تو تصدیق کرنے والے اہلکار کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہوگی کہ کیا کموڈٹی برآمد کے لئے اہل ہے یا نہیں ۔

جب ایک مرتبہ تصدیق کرنے والے اہلکار بیرونی ملک کی داخلے کی شرائط کا تعین کر لیتے ہیں، تو اس کے بعد انہیں تصدیق کرنی چاہیئے کہ کھیپ ان شرائط پر پورا اترتی ہے ۔ ایسا مددگار دستاویز کے معائنے اور خود کموڈٹی کے ظاہری معائنے کے ذریعے کیا جاتا ہے ۔

مددگار دستاویز کسی سیمپلنگ، علاجوں، یا دوسرے نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات پر مشتمل ہوتی ہے جو برآمد کنندہ کی جانب سے انجام دیئے گئے تھے ۔ تاہم، آپ کو صرف اکیلے کاغذات پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیئے ۔ تصدیق کرنے والے سرکاری اہلکاروں کو حتمی تصدیق کے لئے کھپ کو ظاہری طور پر دیکھنے کی ضرورت ہوگی ۔

 
 

جب ایک مرتبہ تصدیق کرنے والے سرکاری اہلکار کو یقین ہو جاتا ہے کہ برآمد کی جانے والی کموڈٹی درآمد کرنے والے ملک کی تمام شرائط کو پورا کرتی ہے، تو انہیں سرکاری طور پر یہ دستاویز کرنے کی ضرورت ہوگی کہ کھیپ درآمد کرنے والے اس ملک کی جانب سے شائع کی گئی تمام شرائط پر پورا اترتی ہے ۔ ایسا نباتاتی حفظان صحت کا ایک سرٹیفکیٹ یا دوبارہ برآمد کے لئے نباتاتی حفظان صحت کا ایک سرٹیفکیٹ مکمل کرکے اور دستخط کرکے کیا جاتا ہے ۔ اس چار مراحل کی تکمیل کے عمل کو تصدق کرنا کہا جاتا ہے ۔