سرکاری کمیونیکیشن چند ایک مختلف اشکال میں آ سکتی ہے : درآمد کا اجازت نامہ (آئی پی)، اجازت کا ایک خط، یا این پی پی او اہلکار کی جانب سے دوسری نباتاتی حفظان صحت کی دستاویزات ۔ درآمد کے اجازت نامے سرکاری کمیونیکیشن کی سب سے زیادہ عام شکل ہے اور عام طور پر ایک درآمد کرنے والے ملک کی داخلے کی شرائط کا تعین کرنے کا بہترین طریقہ ہے ۔ درآمد کا اجازت نامہ درآمد کرنے والے ملک کی این پی پی او کی جانب سے اس کے درآمد کنندہ گان میں سے کسی ایک کو جاری کیا جاتا ہے ۔ یہ اجازت نامہ برآمد کرنے والے ملک یا ممالک سے ایک خاص کموڈٹی کے لئے داخلے کی تمام شرائط رکھتا ہے ۔

اس کے بعد درآمد کنندہ یہ معلومات ( آئی پی کی ایک کاپی ) اپنے برآمد کنندہ کے ساتھ شیئر کر سکتا ہے ۔ ہماری بیری کی کاشتکار پالوما پیریز کے کیس میں، وہ امپورٹ لینڈ میں اپنی بیرییز کے درآمد کرنے والے خریدار سے بیری کموڈٹی کی درآمد کے اجازت نامے کے لئے کہے گی ۔ اگر وہ ایک کاپی حاصل کر سکتی ہے، تو پھر وہ (برآمد کنندہ) نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیشن کے لئے اپنی درخواست کے ساتھ آئی پی منسلک کرے گی ۔ یہ دستاویز فراہم کرنا ایکسپورٹ لینڈ کے تصدیق کرنے والے سرکاری اہلکار کو درآمد کرنے والے ممالک کی داخلے کی شرائط کے جائزے کے لئے ایک اچھا آغاز فراہم ہوسکتا ہے اور اس طرح عمل میں وقت کی بچت ہوتی ہے ۔

 
 

آئیے درآمد کے اصل اجازت نامے کی ایک مثال پر نظر ڈالتے ہیں جس پر سے خفیہ کاروباری معلومات حذف کردی گئیں ہیں ۔

یہ اجازت نامہ ایکواڈور کی جانب سے ہے اور خاص شرائط کے تحت ۱۰ کلو گرام کھیرے، ککومس سیٹی وس (Cucumis sativus)، بیج کی درآمد کی اجازت دیتا ہے ۔ توجہ دیں کہ سرٹیفکیٹ ہسپانوی زبان میں لکھا گیا ہے اور اس کا ترجمہ کیا جانا چاہیئے اگر ہسپانوی آپ کے ملک کی مقامی زبان نہیں ہے ۔ درآمد کے اجازت نامے اور دوسری دستاویزات اکثر جاری کرنے والے ملک کی زبان میں لکھے ہوتے ہیں ۔

Next Previous Start Again exclamation