ماڈیول ۱۰ میں خوش آمدید
ڈیون پوٹس (Davin Potts)
ڈیون پوٹس اس وقت میری لینڈ کے علاقے ریور ڈیل (Riverdale) میں ایکسپورٹ سروسز سٹاف پر ایک ایکسپورٹ سپیشلسٹ کے طور پر کام کر رہا ہے۔ یہ یورپین یونین کے لئے تکنیکی مہارت اور زراعتی درآمد کی شرائط کی تشریحات فراہم کرتا ہے اور ہمارے برآمد کے پروگرام کے لئے پالیسی اور طریقہ کار کی تیاری میں مدد دیتا ہے۔ حکومت کے ساتھ اس کا تقریباً بیس سالہ کیرئیر تین محکموں پر پھیلا ہوا ہے اور بہت سی دلچسپ اسائنمنٹس اس میں شامل ہیں۔ ایکسپورٹ سروسز کے ساتھ اس کی اسائنمنٹ سے قبل ، اس نے تائیوان میں زرعی اتاشی کے طور پر، کیلیفورنیا میں ایمرجنسی اینڈ ڈومیسٹک پروگرامز کے لئے ایک سیف گارڈنگ سپیشلسٹ کے طور پر، اور سان فرانسسکو ائرپورٹ پر ایک کینائن آفیسر (Canine Officer) کے طور پر خدمات انجام دیں۔
جب آپ وڈیو دیکھ لیں گے، تو آپ اوپر دیئے گئے اسباق کے مینیو میں سبق ۱ پر جا کر ایس پی ایس کورس کا آغاز کر سکتے ہیں، یا یہاں پر کلک کرکے براہ راست سبق ۱ پر جا سکتے ہیں۔