سبق ۲: سرٹیفکیشن کا عمل استعمال کرتے ہوئے نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ تیار کرنا

موضوع ۳: تیسرا مرحلہ: تصدیق کرنا کہ کھیپ داخلے کی شرائط پر پورا اترتی ہے

اس موضوع میں، آپ نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیشن کے عمل میں تیسرے مرحلے کے بارے میں جانیں گے: تصدیق کرنا کہ کھیپ داخلے کی شرائط پر پوری کرتی ہے۔

مقصد:

  • شرکا تسلیم کریں گے کہ اس مرحلے میں کاغذی کام اور بذات خود کموڈٹی کی ظاہری حالت، دونوں کی تفتیش شامل ہوتی ہے۔

اب جبکہ ایکسپورٹ لینڈ، امپورٹ لینڈ کے لئے بیری کی درآمد کی شرائط اکھٹی کر چکا ہے، تو تصدیق کرنے والے اہلکار کو یہ تصدیق کرنی چاہیئے کہ کھیپ کی جانب سے درآمد کرنے والے ملک کی داخلے کی شرائط پوری کردی گئی ہیں جیسے کہ برآمد کی درخواست میں احاطہ کیا گیا ہے۔ ایسا پہلے دو مراحل سے جو ہم نے مکمل کر لئے ہیں، مددگار دستاویزات کے معائنے اور بذات خود کموڈٹی کی ظاہری حالت کے معائنے کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

مدد گار دستاویزات کا معائنہ

آئی ایس پی ایم ۷کا سیکشن ۳.۱ بیان کرتا ہے:

"ماسوائے نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹس کے اجرا کے لئے، غیر سرکاری اہلکار کو این پی پی او کی جانب سے مخصوص سرٹیفکیشن افعال سر انجام دینے کے لئے مجاز بنایا جا سکتا ہے۔ مجاز بنائے جانے کے لئے ، اس طرح کے اہلکار تعلیم یافتہ اور ہنر مند اور این پی پی او کے لئے ذمہ دار ہونے چاہئیں ۔ ان کے سرکاری افعال کی انجام دہی میں آزادی یقینی بنانے کے لئے ، انہیں پابندیوں سے مشروط ہونا چاہیئے جو سرکاری اہلکاروں کے مساوی ہوں اور نتائج میں کوئی مفاد نہ رکھتے ہوں۔"

آئی ایس پی ایم ۷

تصدیق کرنے والے اہلکار کو اکثر مددگار دستاویزات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہوگی جو سرٹیفکیشن کے لئے درخواست کے ساتھ تھیں ۔ جائزے کے دوران ، اسے مندرجہ ذیل سوالات پوچھنے کی ضرورت ہوگی :

  • کیا مدد گار دستاویزات قابل قبول (مجاز یا سرکاری) ذرائع سے آئی ہیں؟
  • کیا دستاویزات داخلے کی شرائط پر پورا اترنے کے لئے کافی ہیں؟

یہاں مدد گار دستاویزات کی چند ایک مثالیں ہیں جن کا ایک تصدیق کرنے والا اہلکار جائزہ لے سکتا ہے۔

  1. ایک دوسرے ملک کی جانب سے جاری کردہ نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹس (دوبارہ برآمد کے لئے)۔
  2. علاج کے سرٹیفکیٹس
  3. لیبارٹری کے سرٹیفکیٹس یا نتائج
  4. حکومت یا مجاز ذرائع کی طرف سے معائنہ سرٹیفکیٹس

ہماری مثال کے لئے، پالوما پیریز نے اپنی برآمد کی درخواست کے ساتھ ایک فیومیگیشن ٹریٹمنٹ سرٹیفکیٹ فراہم کردیا ہے ، جیسے کہ نیچے دیکھا جا سکتا ہے ۔ براہ مہربانی آگاہ رہیں کہ میتھائیل برومائیڈ ماحول کے لئے نقصان دہ ہے ، اور اس وجہ سے ، بہت سے ممالک میں ایک فیومیگیشن کیمیکل کے طور پر اس کا استعمال معدوم کیا جا رہا ہے ۔ تاہم ، ابھی بھی اس کا اکثر کافی حد تک استعمال کیا جاتا ہے کہ آپ اسے مزید چند ایک سال کے لئے استعمال ہوتا دیکھ سکیں گے : لہٰذا ، ہم نے اس مثال میں اس کا استعمال محض ایک مثال کے طور پر کیا ہے۔

اس کا اندازہ لگانا تصدیق کرنے والے اہلکار کی ذمہ داری ہے کہ ریکارڈ کئے گئے نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات اس دعوے کی حمایت کے لئے کافی ثبوت فراہم کرتے ہیں یا نہیں ، کہ کھیپ درآمد کرنے والے ملک کی شرائط پورا کرتی ہے۔ اگر ضروری نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات سر انجام نہیں دیئے گئے تھے یا اگر ساتھ آنے والی دستاویزات کے صیحح ہونے کے بارے میں کوئی شک ہے، تو تصدیق کرنے والے اہلکار کے پاس سرٹیفکیشن چھوڑنے کا اختیار ہونا چاہیئے اور اسے تیار رہنا چاہیئے۔

کموڈٹی کی ظاہری حالت کا معائنہ

مدد گار دستاویزات کے علاوہ دونوں کو یقینی بنانے کے لئے کہ کھیپ پیسٹس سے پاک ہے (مثال کے طور پر، جڑی بوٹیوں کے بیج، کیڑوں، بیماری کے نشانات/علامات، اور مٹی) اور تصدیقی بیان کی تعمیل کے لئے، اکثر ایک کموڈٹی کے جسمانی، بصری معائنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ کاغذ ی کارروائی تعمیل کا ایک اچھا مظہر ہے ، لیکن زیادہ تر صورتوں میں یہ ظاہری حالت کے جائزے کی جگہ نہیں لے سکتا ۔ ہم اس ماڈیول میں بعد میں مکمل طور پر تصدیقی بیان پر غور کریں گے۔

آئی ایس پی ایم ۷ اور آئی ایس پی ایم ۱۲ میں برآمد کا معائنہ کرنے کے لئے انتہائی کم راہنمائی دی گئی ہے ۔ آئی ایس پی ایم ۲۳ تھوڑا اور آگے جاتا ہے اور بیان کرتا ہے:

"جیسے کہ کھیپوں کا سارا معائنہ اکثر ممکن نہیں ہے ، اس کے نتیجے کے طور پر نباتاتی حفظان صحت معائنہ اکثر سیمپلنگ کی بنیاد پر ہوتا ہے ۔۔۔ معائنے کے مقاصد کے لئے سیمپل کے سائز کا تعین عام طور پر ایک خاص کموڈٹی کے ساتھ منسلک ایک مخصوص ریگولیٹ کئے گئے پیسٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے ۔ ان صورتوں میں یہ تعین کرنا اور بھی مشکل ہو سکتا ہے جہاں کھیپوں کا معائنہ بہت سے یا تمام ریگولیٹ کئے گئے پیسٹس کو ہدف بناکر کیا جاتا ہے۔"

آئی ایس پی ایم ۲۳

اس کا مطلب یہ ہے کہ پیسٹ کے کم تر رسک والی کموڈٹیز کے مقابلے میں پیسٹ کے زیادہ رسک والی کموڈٹیز کا معائنہ ایک زیادہ شرح (سیمپلنگ کے زیادہ بڑے سائز) پر کیا جانا چاہیئے۔ مثال کے طور پر ، نرسری سٹاک کو انتہائی زیادہ رسک سمجھا جاتا ہے اور اس کا معائنہ کھیپ کے % ۱۰۰ پر یا % ۱۰۰ کے قریب جیسے ممکن ہو کیا جانا چاہیئے ۔ عام طور پر کم رسک والی کموڈٹیز کا کھیپ کے معائناتی یونٹ (مثال کے طور پر، ڈبے، یونٹس، بیگز، ٹرے پیکس، وغیرہ) کے % ۲ پر معائنہ کیا جاتا ہے۔ انتہائی بڑی کھیپوں میں کم رسک والی کموڈٹیز کا معائنہ آئی ایس پی ایم ۳۱ سے حاصل کئے گئے ایک ھائپر جیومیٹرک ٹیبل (Hypergeometric Table) کا استعمال کرتے ہوئے کیا جا سکتا ہے ۔ یہ ٹیبل اس جیسا نظر آتا ہے۔

ھائپر جیومیٹرک ٹیبل (Hypergeometric Table) برائے بے ترتیب سیمپلنگ
معائناتی یونٹس کی کل تعداد: معائنے کرنے کے لئے یونٹس کی یہ تعداد بے ترتیب طریقے سے منتخب کریں:
۱ - ۱۳ تمام یونٹس کا معائنہ کریں
۱۴ - ۱۵ ۱۳
۱۶ - ۱۷ ۱۴
۱۸ - ۱۹ ۱۵
۲۰ - ۲۲ ۱۶
۲۳ - ۲۵ ۱۷
۲۶ - ۲۸ ۱۸
۲۹ - ۳۲ ۱۹
۳۳ - ۳۸ ۲۰
۳۹ - ۴۴ ۲۱
۴۵ - ۵۳ ۲۲
۵۴ - ۶۵ ۲۳
۶۶ - ۸۲ ۲۴
۸۳ - ۱۰۸ ۲۵
۱۰۹ - ۱۵۷ ۲۶
۱۵۸ - ۲۷۱ ۲۷
۲۷۲ - ۸۸۵ ۲۸
۸۸۶ - ۲۰۰،۰۰۰ ۲۹

اس کے باوجود کہ ان بڑی کھیپوں کے لئے سیمپلنگ بے ترتیب ہے، ٹیبل کا استعمال آپ کی تلاش اور معائنے کے طریقوں کے لئے کچھ تسلسل فراہم کرتا ہے۔

درآمد کرنے والے ملک کی نباتاتی حفظان صحت کی شرائط کا تعین کرنے کے بعد ، تصدیق کرنے والے اہلکار کو تصدیق کرنی چاہیئے کہ درآمد کی جانے والی اشیا ان تمام شرائط کو پورا کرتی ہیں ۔ پہلے ہی کئے جاچکے نباتاتی حفظان صحت کے اقدامات کے بارے میں کوئی بھی کاغذی کارروائی جو برآمد کنندہ نے شامل کردی ہو مدد گار ہوگی۔ تاہم، تصدیق کرنے والے اہلکار کو نباتاتی حفظان صحت کے قواعد و ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے کی خاطر اسے اکثر کھیپ کی ظاہر ی حالت کا بھی معائنہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

جاری رکھنے کے لئے، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے موضوع ۴ کا انتخاب کریں، یا یہاں پر کلک کریں۔