سبق ۲: سرٹیفکیشن کا عمل استعمال کرتے ہوئے نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ تیار کرنا
موضوع ۴: چوتھا مرحلہ: مناسب سرٹیفکیٹ مکمل کرنا
یہاں آپ نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ تیار کرنا اور جاری کرنے میں آخری مرحلے کے بارے میں جانیں گے ۔ اگر برآمدی کھیپ نے پچھلے تمام مراحل عبور کر لئے ہیں ، تو اب اصل سرٹیفکیٹ کو مکمل کرنے کا وقت ہے ۔ اس موضوع میں، آپ کو نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ تیار اور پر کرنے پر راہنمائی فراہم کی جائے گی۔
مقاصد:
- شرکا آئی پی پی سی کی شرائط سمجھیں گے جو معلومات کے لئے ہر سرٹیفکیٹ میں شامل کی جانی چاہیئے ۔
- شرکا اپنی این پی پی او کے نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ بنانے کے مختلف طریقوں کی شناخت کریں گے ۔
- شرکا اصل نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ اور دوبارہ برآمد کے لئے ایک سرٹیفکیٹ کے درمیان مماثلتوں کو دیکھیں گے ۔
نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹس اور دوبارہ برآمد کے لئے نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹس جاری کرنا کا مقصد یہ تصدیق کرنا ہے کہ کھیپیں مخصوص نباتاتی حفظان صحت درآمد کی شرائط کو پورا کرتی ہیں اور سرٹیفکیٹس کے تصدیقی بیان کے ساتھ مطابقت میں ہیں ۔ سرٹیفکیٹس میں صرف متعلقہ نباتاتی حفظان صحت معلومات شامل ہونی چاہیئیں اور واضح طور پر کھیپ کی نشاندہی کرنی چاہیئے جس سے اس کا تعلق ہے ۔ آئی ایس پی ایم ۱۲ معلومات کے مختلف اجزا کی وضاحتوں، جو سرٹیفکیٹ کے لئے درکار ہیں کے ساتھ ایک بنیادی سرٹیفکیٹ ماڈل فراہم کرتا ہے ۔ ہر ملک اپنے ملک کے لئے مخصوص نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ تیار کرنے کے لئے آئی ایس پی ایم ۱۲ میں دیا گیا ماڈل سرٹیفکیٹ استعمال کرتا ہے۔
اس کے باوجود کہ نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ کا فارم دنیا بھر میں بالکل ایک جیسا ہے ، ہر ملک نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹس جاری کرنے اور کھوج لگانے کے لئے خود اپنا طریقہ اور عمل رکھتا ہے ۔ نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹس جاری کرنے اور کھوج لگانے کے لئے ایک ملک کے طریقے اور عملیات قوم کی ضروریات اور حالات کی عکاسی کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر ، بے شمار برآمد کنندہ گان ، مسلسل ترسیلات ، اور ایک سے زیادہ تحفظ نباتات کے اہلکاروں کے ساتھ بڑے ممالک کو نفیس ، آن لائن الیکٹرونک ڈیٹا بیس کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ سرٹیفکیٹس گم نہ ہوجائیں ۔ اس کے برعکس ، برآمد کنندہ گان کی زیادہ قابل انتظام تعداد کے ساتھ ایک چھوٹے ملک کو شاید صرف ایک آسان آف لائن ڈیٹا بیس کی ضرورت ہو سکتی ہے ۔ استعمال کئے گئے طریقے سے قطع نظر ، اسے ملک کی این پی پی او کو جاری کردہ تمام سرٹیفکیٹس کے مکمل ریکارڈز کو درست طور پر برقرار رکھنے کی اجازت دینی چاہیئے ۔ زیادہ تر ممالک کے پاس درست ریکارڈز رکھنے اور درست کھوج لگانے اور واپسی کی کھوج کی اجازت دینے کے لئے ایک الیکٹرانک سسٹم کا کچھ ورژن موجود ہے ۔ آپ کی این پی پی او کو ایک ریکارڈ سسٹم تشکیل دینے کی ضرورت ہوگی جو آپ کے حالات کے مطابق کام کرتا ہو ۔
ریاستہائے متحدہ امریکہ میں، پی پی کیو فارم ۵۷۷ (نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ) اور پی پی کیو فارم ۵۷۹ (دوبارہ برآمد کے لئے نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ) عام طور پر یو ایس ڈی اے کے نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ کے اجرا اور کھوج لگانے (Phytosanitary Certificate Issuance and Tracking - PCIT) (پی سی آئی ٹی) سسٹم کے ذریعے جاری کئے جاتے ہیں ۔ پی سی آئی ٹی ایک ویب بیسڈ سسٹم ہے جو نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹس کے اجرا کو خودکار بناتا ہے ، ریکارڈز برقرار رکھتا ہے ، واپس کھوج لگانے میں سہولت فراہم کرتا ہے ، اور پی سی آئی ٹی سرٹیفیکیٹ ویور کے ذریعے یو ایس سرٹیفکیٹس کی تصدیق/توثیق کرتا ہے۔
نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ کے اجزا
نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ کھیپوں کی تصدیق کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جن کا آغاز ایک ملک کے اندر کیا گیا ، اور جو اب ایک درآمد کرنے والے ملک کو بھیجی جارہی ہیں ۔ آئی ایس پی ایم ۱۲ بنیادی فارم فراہم کرتا ہے جو ایک این پی پی او استعمال کر سکتی ہے یا اپنے ملک کی ضروریات کے لئے وضاحت کر سکتی ہے ۔ آپ اس مشق کے لئے اپنی آئی ایس پی ایم ۱۲ کی اپنی کاپی میں پی پی ۔ ۱۶۴ – ۱۶۲ سے رجوع کر سکتے ہیں۔
ہم نیچے دیئے گئے عام فارم کو بھرنے کے لئے بارومبا بیریز کی مثال استعمال کر چکے ہیں ۔ دوبارہ ، آگاہ رہیں کہ میتھائیل برومائیڈ فیومیگیشن ٹریٹمنٹ ہماری مثال کی وضاحت کے لئے استعمال کیا گیا ہے اور عالمی سطح پر اس کا استعمال معدوم کیا جا رہا ہے ۔ معلومات شامل کرنا کیوں اہم ہے اور حقیقی دنیا میں ممکنہ نتائج اگر معلومات غائب ہو ، کے بارے میں مزید جاننے کے لئے اس سکرین پر نیچے نمایاں کئے گئے باکسز پر کلک کرنے کےلئے اپنا ماؤس استعمال کریں ۔ کیا معلومات شامل کی جانی چاہیئیں اور معلومات کہاں سے آتی ہیں کے بارے میں مطالعے کی خاطر سرٹیفکیٹ کے ہر باکس کےلئے آئی ایس پی ایم کی وضاحت پر بھی نظر ڈالیں۔
نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ کی مثالیں
اب جب کہ آپ نباتاتی حفظان صحت کے سرٹیفکیٹ کے بنیادی اصولوں اور اجزا کو سمجھتے ہیں ، ہم نے چند ایک ممالک سے اصل نباتاتی حفظان صحت کے سرٹیفکیٹ فارمز کی مثالیں فراہم کی ہیں ۔ براہ مہربانی آسٹریلیا اور بیلجیئم سے مندجہ ذیل مثالوں پر ایک نظر ڈالیں ۔ نوٹ کریں کہ کس طرح ہر سرٹیفکیٹ میں کم سے کم ، کم معلومات شامل کی گئی ہیں ۔ مثالوں میں سے بعض میں اضافی معلومات شامل کی گئی ہیں۔
ہر ملک اپنے نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹس کے لئے ایک ذرا سا مختلف فارمیٹ رکھتا ہے ، لیکن جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں ، کہ یہ تمام آئی ایس پی ایم ۱۲ کے اصل ماڈل فارم کی بنیاد پر ہیں ۔ یہ فارمز اس ملک کی ترجیحات اور ضروریات کے مطابق تیار کیے گئے ہیں ۔ تاہم ، تمام سرٹیفکیٹس ویسی ہی معلومات رکھتے ہیں جو آپ آئی ایس پی ایم ۱۲ کے فارم میں دیکھتے ہیں دستاویز کے مختلف لے آؤٹس میں شامل کی گئی ہیں۔
دوبارہ برآمد کے ایک سرٹیفکیٹ کے اجزا
بعض اوقات ایسی صورتحالیں پیدا ہوتی ہیں کہ جہاں ایک برآمد کا آخری استعمال مقامی نہیں ہوگا اور اصل کھیپ کا تمام ، یا حصوں کو دوبارہ برآمد کئے جانے کی ضرورت ہوگی ۔ ان صورتحالوں میں دوبارہ برآمد کے سرٹیفکیٹس بہت مفید ہو سکتے ہیں کیوں کہ یہ مقامی جہاں نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا کی بجائے غیر ملکی ماخذ کے ان پروسیسڈ نباتات اور نباتاتی پروڈکس کی سرٹیفکیشن کے لئے اجازت دیتا ہے ۔ دوبارہ برآمد کا سرٹیفکیٹ غیر ملکی اور مقامی ماخذ دونوں کموڈٹیز کو ملاکر برآمد کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ دوبارہ برآمد کے لئے نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ (پی سی) کے اجزا اور اصول پی سی جیسے یکساں دلائل پر مبنی ہیں ، اس لئے آپ نوٹ کریں گے یہ تقریباً ایک جیسے ہیں ۔ حقیقت میں ، بعض ممالک اپنے موجودہ پی سی میں صرف ایک ترمیم شدہ سیکشن کا اضافہ کرتے ہیں۔
اس ترمیم شدہ سرٹیفکیشن سیکشن میں ، این پی پی او ، بہت سے مختلف حالات کے لئے مناسب باکسز پر ٹک کے نشانات لگاکر ، نشاندہی کرتی ہے
- کیا سرٹیفکیٹ کے ہمراہ اصل نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ یا اس کی تصدیق شدہ کاپی ہے،
- کیا کھیپ دوبارہ پیک کی جا چکی ہے
- کیا کنٹینرز اصلی ہیں یا نئے ، یا
- کیا ایک اضافی معائنہ انجام دیا جا چکا ہے ۔
یہ تمام کی تمام معلومات ضروری ہے کیوں کہ یہ کھیپ کی نباتاتی حفظان صحت حیثیت پر اثرا انداز ہو سکتی ہے ۔ ایک ویئر ہاؤس یا مال گاڑی کی بوگی میں پڑی ایک کھیپ کا تصور کریں ۔ جب اس ماحول پر غور کرتے ہیں جہاں کھیپیں جمع کی گئی ہیں ، تو وہاں پیسٹس کا سامنا ہونے کے مواقع پیش آسکتے ہیں ۔ لہٰذا ، نباتاتی حفظان صحت حیثیت برقرار رکھنے کے لئے اضافی کارروائیاں کی جانی چاہیئیں۔
مثال کے طور پر، بعض اوقات ایک کھیپ منقسم کردی جاتی ہے اور دوبارہ پیک کی جاتی ہے اور پھر علیحدہ طور پر دوبارہ تصدیق اور برآمد کی جاتی ہے ۔ دوبارہ پیکنگ کموڈٹی کو ممکنہ طور پر نئے پیسٹس کا سامنا کر اسکتی ہے۔ اس صورتحال میں، دوبارہ ایکسپورٹ کے لئے نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹس اور پہلے نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ کی تصدیق شدہ کاپیاں اس طرح کی کسی بھی کھیپوں کے ہمراہ ہوگی۔
یہاں دوبارہ ایکسپورٹ کے لئے ریاستہائے متحدہ امریکہ (پی پی کیو فارم ۵۷۹) کی جانب سے جاری کردہ نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ کی ایک مثال ہے ۔ یہ ایک دستی یا کاغذی فارم کی ایک مثال ہے اور پی سی آئی ٹی سسٹم سے نہیں بنایا گیا ۔ دستی طور پر بنائے گئے نباتاتی حفظان صحت کے سرٹیفکیٹس تقسیم کئے جانے چاہیئیں اور پی پی کیو راہنما اصولوں کے مطابق ریکارڈز برقرار رکھے جانے چاہیئیں ؛ یہ کسی حد تک وقت طلب ہے ۔ سرٹیفکیٹ تقسیم کرنا اور ریکارڈ برقرار رکھنا خود کار طریقے سے ہوجاتا ہے اگر پی سی آئی ٹی سسٹم استعمال کررہے ہوں۔
ان اصولوں کا ہماری بیری کی مثال پر کس طرح اطلاق کیا جاسکتا تھا ؟ شاید باب کا گروسری اینڈ ہول سیل حالیہ طور پر درآمد کی گئی اپنی بیریز کو کسی مقامی طور پر اگائے گئے خربوزوں کے ساتھ مکسڈ فروٹ کنٹینرز میں دوبارہ پیک کرنے کا ایک موقع دیکھتا ہے ۔ اگر اس کے بعد وہ مکسڈ فروٹ ایک تیسرے ملک ، یا چاہے ایکسپورٹ لینڈ کو واپس برآمد کرتے ہیں ، تو دوبارہ برآمد کے لئے نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ ضروری ہوگا ۔
اس موضوع میں ، آپ نے اصل نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ کے بارے میں جانا ۔ ہر ملک کے پاس ایک ذرا سا مختلف فارمیٹ ہوتا ہے، لیکن ہر سرٹیفکیٹ آئی پی پی سی کی جانب سے درکار معلومات پر مشتمل ہوتا ہے ۔ کم از کم ، آپ کو درکار معلومات شامل کرنی چاہیئے اور اس کے بعد کوئی بھی اور چیز جس کو شامل کرنے کا آپ انتخاب کرتے ہیں ، آپ کی این پی پی او کی ضروریات کی بنیاد پر ہوگی ۔ آخر میں ، آپ کے پاس سرٹیفکیٹ کی معلومات فائل کرنے کا ایک قابل اعتماد طریقہ ہونا چاہیئے تاکہ واپس تلاش اور ٹریکنگ با آسانی کی جا سکے۔
جاری رکھنے کے لئے، اوپر دیئے گئے اسباق کے مینیو سے سبق ۳ کا انتخاب کریں، یا یہاں پر کلک کریں۔