سبق۱: تصدیق کے نظاموں کا تعارف

موضوع ۲: برآمد کی تصدیق کے جائزے کا عمل

اس موضوع میں، ہم برآمد کی تصدیق کے بنیادی عمل کا احاطہ کرتے ہیں۔ اس موضوع کو مکمل کر لینے کے بعد، آپ نباتاتی حفظان صحت کا سرٹیفکیٹ تخلیق دینے کے لئے درکار تمام مراحل کو سمجھیں گے ۔

مقاصد:

  • برآمد کی تصدیق کے عمل میں شامل چار مراحل فہرست کریں۔
  • برآمدات کی تصدیق کے لئے چار مراحل میں سے ہر ایک کو مکمل کرنے کے لئے بنیادی عمل کی وضاحت کریں۔

نباتاتی حفظان صحت کی تصدیق کا ایک قابل اعتماد پروگرام نباتات اور نباتات پر مبنی کموڈٹیز کی برآمد میں مدد دینے میں ایک طاقتور آلہ ہو سکتا ہے۔ تاہم، تصدیق کے پروگرامز تخلیق دینا مشکل ہو سکتا ہے کیوں کہ نباتاتی حفظان صحت کا پروگرام کامیاب طور پر چلانے کے لئے ایک واحد راستہ نہیں ہے۔ ہر ملک کے پاس ایک کامیاب پروگرام کو وضع کرنے اور چلانے کے لئے مختلف حالات اور وسائل دستیاب ہیں۔ کامیاب اور پائیدار ہونے کے لئے ، ایک تصدیق کا نظام مخصوص این پی پی او اور اس ملک کے حالات اور ضروریات کے مطابق بنایا جانا چاہیئے جس کی وہ نمائندگی کرتا ہے۔ تاہم، یہ سبق ایک قابل اعتماد تصدیق کا عمل تخلیق دینے کے لئے ان بنیادی اصولوں کی وضاحت کرتا ہے جنہیں کسی بھی پروگرام کی بنیاد کے طور پر کام کرنا چاہیئے ۔ جیسا کہ آپ نے پچھلے موضوع میں جانا کہ، تمام پروگراموں کے لئے ایک عام طریقہ موجود ہے اور اس کے بارے میں راہنمائی آئی ایس پی ایم- ۱۲ میں کی گئی ہے۔ اس عمل میں چار عام مراحل ہیں۔ مزید جاننے کے لئے نیچے دیئے گئے باکسز پر کلک کریں۔

آئندہ سبق میں، ہم ایک آسان مثال کے ساتھ تصدیق کے مراحل کے بارے میں زیادہ تفصیل میں جائیں گے ۔ اپنی این پی پی او کے ممکنہ تصدیق کے پروگرام سے کسی بھی مثالوں کو منسلک کرنے کی کوشش کریں ۔ جیسا کہ آپ اس ماڈیول میں دیکھتے ہیں، ذہن میں رکھیں کہ تصدیق کا جو پروگرام آپ تخلیق دیں، آپ کی این پی پی او کے لئے لاگو کرنے کے لئے حقیقت پسندانہ ہونا چاہیئے۔ لہٰذا، ان چار مراحل کو موثر طور پر مکمل کرنے کی خاطر ، مخصوص طریقہ کاروں اور درکار عملے کی شناخت سے پہلے، آپ کو عوامل بشمول عملہ، وقت، خرچہ، اور آلات کو ذہن میں رکھنا چاہیئے۔

نباتات یا نباتات پر مبنی اشیا کی برآمد میں سہولت فراہم پیدا کرنے کیلئے این پی پی او کو نباتاتی حفظان صحت کے سرٹیفکیٹس تخلیق دینے اور جاری کرنے کے قابل ہونا چاہیئے۔ اس موضوع میں، آپ نے جانا کہ نباتاتی حفظان صحت کا سرٹیفکیٹ تخلیق دینے کے لئے چار مراحل ہیں۔ درست ترتیب میں، یہ مراحل، تصدیق کے لئے درخواست کا جائزہ لینا، درآمد کی شرائط کا تعین کرنا، تصدیق کرنا کہ کھیپ داخلے کی شرائط پر پورا اترتی ہے، اور متعلقہ سرٹیفکیٹ مکمل کرنا ہیں۔

جاری رکھنے کے لئے، اوپر دئیے گئے اسباق کے مینیو سے سبق ۲ کا انتخاب کریں یا یہاں پر کلک کریں۔