سبق ۲: سرٹیفکیشن کا عمل استعمال کرتے ہوئے نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیٹ تیار کرنا

موضوع ۲: دوسرا مرحلہ: درآمد کنندہ ملک کی شرائط کا تعین کرنا

ایک مرتبہ جب برآمد کے لئے درخواست وصول کرلی جاتی ہے اور جائزہ لے لیا جاتا ہے ، تو این پی پی او کو درآمد کرنے والے ملک کی نباتاتی حفظان صحت کی شرائط تلاش کرنے کے لئے تھوڑی تحقیق ضرور کرنی چاہیئے ۔ اس موضوع میں آپ کسی بھی ملک کے لئے نباتاتی حفظان صحت کی شرائط یقینی بنانے کے لئے درکار وسائل میں سےبعض کے بارے میں جانیں گے۔

مقاصد:

  • شرکا درآمد کے لئے ایک غیر ملک کی نباتاتی حفظان صحت کی شرائط کے بارے میں درست اور حالیہ معلومات کے لئے ضرورت کو پہچانیں گے۔
  • شرکا غیر ملکی درآمد کی شرائط کا تعین کرنے کے لئے مختلف اقسام کے عام وسائل سے واقف ہو سکیں گے۔

اب جب کہ آپ برآمد کی کموڈٹی کے بارے میں مطلوبہ معلومات حاصل کر چکے ہیں ، تو آپ کو یہ تعین کرنے کی ضرورت ہے کہ درآمد کرنے والے ملک کی نباتاتی حفظان صحت کی شرائط کیا ہیں ۔ این پی پی او کے تصدیق کرنے والے سرکاری اہل کار کے طور پر آپ کی جانب سے کچھ تحقیق کرنے کی ضرورت ہوگی۔

یاد رکھیئے، کہ درآمد کی شرائط ملک، کموڈٹی، اور پودے کے حصے کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے ۔ یہ نوعیت کے اعتبار سے سختی کے ساتھ نباتاتی حفظان صحت سے متعلق ہونی چاہیئیں۔ شرائط معیار، خوراک کی حفاظت ، لیٹر آف کریڈٹ، جینیاتی طور پر تبدیل کئے گئے آرگینزمز کے حوالے سے، یا کوئی بھی اور چیز جو نباتاتی حفظان صحت نوعیت کی نہیں ہے، سے متعلقہ نہیں ہو سکتیں۔ یہ معاملات نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیشن کے دائرہ کار سے باہر ہوتے ہیں ، اور اکثر دوسرے طریقوں سے ان پر توجہ دی جاتی ہے۔ ایک غیر ملک کی درآمد کی شرائط کا تعین کرنے کے لئے عام طور پر دو بنیادی طریقے استعمال کئے جاتے ہیں: درآمد کرنے والے ملک کے ساتھ سرکاری کمیونیکیشن اور شائع شدہ شرائط۔ نیچے دیئے گئے باکس پر کلک کرکے مزید جانیئے۔

خوش قسمتی سے، پالوما پیریز، امپورٹ لینڈ سے درآمد کا ایک اجازت نامہ حاصل کرسکی تھی اور اسے نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیشن کے لئے اپنی درخواست کے ساتھ منسلک کردیا ۔ یہ تصدیق کرنے والے سرکاری اہلکار کا وقت اور محنت بچائے گا جب وہ امپورٹ لینڈ کی داخلے کی شرائط کا تعین کرنے کے لئے کام کرتے ہیں ۔ ایک آئی پی کے ساتھ تمام درخواستیں نہیں آئیں گی ، حقیقت میں ، زیادہ تر نہیں آئیں گی ۔ داخلے کی شرائط کا تعین کرنے کے لئے یہاں دوسرے طریقے ہیں ، جن پر ہم اگلے سیکشن میں بات چیت کریں گے۔

درآمد کی شرائط کے بارے میں براہ راست کمیونیکیشن کی غیر موجودگی میں، معلومات کا دوسرا قابل اعتماد ذریعہ ایک ملک کی خود شائع کردہ شرائط ہے ۔ ممالک اکثر زرعی اشیاء کے داخلے کی شرائط بہت سے مختلف طریقوں سے شائع کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ریاستہائے متحدہ امریکہ اپنی داخلے کی شرائط فیڈرل رجسٹر میں شائع کرتا ہے۔ اسی دوران، پاناما داخلے کی شرائط ریزولوشنز (Resolutions) کا نام دی گئی دستاویزات میں شائع کرتا ہے۔ یہ تلاش کرنا کسی حد تک مشکل ہو جاتا ہے، اور اصل شرائط کا تعین کرنے کی کوشش کے دوران قانونی زبان کو الگ کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔

ایک اور طریقہ جو ایک ملک اپنی درآمد کی شرائط پہنچانے کے لئے استعمال کرسکتا ہے، وہ بذریعہ آن لائن ڈیٹا بیسز ہے۔ درآمد کی شرائط کے لئے ایک آن لائن ڈیٹا بیس کی ایک مثال، بائی کون (BICON) ہے، آسٹریلیا کے ادارہ برائے زراعت کی درآمد کی شرائط کی ویب سائٹ۔

بائی کون (BICON) – آسٹریلیا کے لئے آن لائن درآمد کی شرائط کا ڈیٹا بیس

http://www.agriculture.gov.au/import/online-services/bicon

آسٹریلیا کا ڈیٹا بیس، بائی کون (BICON)، ۲۰۰۰۰ سے زیادہ نباتات، حیوانات، جرایثیمی، معدنیات، اور انسانی پروڈکٹس کے لئے درآمد کی شرائط پر مشتمل ہے۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ اسی طرح کی ایک کیٹلاگ برقرار رکھتا ہے جسے فروٹس اینڈ ویجیٹیبلز امپورٹ ریکوائرمنٹس (FAVIR) ڈیٹا بیس کہا جاتا ہے۔ آن لائن ڈیٹا بیسز عام طور پر تلاش کرنے کے لئے بہت زیادہ آسان ہیں اور دوسری اشاعتوں میں اکثر استعمال کی گئی قانونی زبان سے زیادہ قابل فہم ہوتے ہیں۔

ایف اے وی آئی آر (FAVIR) – یو ایس ڈی اے کے لئے آن لائن درآمد کی شرائط کا ڈیٹا بیس

https://epermits.aphis.usda.gov/manual/index.cfm

جب ایک مرتبہ درآمد کرنے والے ملک کی نباتاتی حفظان صحت داخلےکی شرائط کا تعین کر لیا جاتا ہے ، تو انہیں ایک ڈیٹا بیس کے اندر ڈالا جانے کی ضرورت ہوتی ہے جو اس اہلکار کے لئے دستیاب ہو جو برآمد کے لئے کھیپوں کی تصدیق کر رہا ہو گا ۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ فائٹو سینیٹری ایکسپورٹ ڈیٹا بیس (PExD) استعمال کرتا ہے ۔ PExD ریاستہائے متحدہ امریکہ میں پیدا ہونے والی کموڈٹیز کے لئے ۲۳۶ ممالک کی درآمد کی شرائط کو ریکارڈ کے طور پر سٹور کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ تصدیق کرنے والے اہلکاروں کو دستیلب ہوتا ہے۔ اس کے باوجود کہ سرٹیفکیٹ کی ضروری معلومات حاصل کرنے کے لئے یہ ڈیٹا بیس ایک موثر اور قابل اعتماد طریقہ ہے ، نئی معلومات اور اپ دیٹس مسلسل طور پر شامل کئے جاتے ہیں ۔ لہٰذا ، درآمد کی ہمیشہ تبدیل ہوتی شرائط کی نوعیت کے باعث ، تصدیق کرنے والے سرکاری اہلکاروں کو ہر نئی کھیپ کی تصدیق سے قبل معلومات کی تصدیق ضرور کرنی چاہیئے ، چاہے وہ ماضی میں درآمد کرنے والے اسی ملک کے لئے اسی طرح کی کھیپوں کی تصدیق کرچکے ہوں۔

یو ایس ڈی اے کی نباتاتی حفظان صحت داخلے کی شرائط کے ڈیٹا بیس، PExD کے ایک مظاہرے کے لیے یہ وڈیو کلپ دیکھیں۔

نباتاتی حفظان صحت سرٹیفکیشن میں دوسرا مرحلہ، درآمد کرنے والے ملک کی درآمد کے لئے نباتاتی حفظان صحت کی شرائط کا تعین کرنا ہے ۔ یہاں دو ذرائع ہیں جہاں شرائط دستیاب ہونی چاہیئیں : سرکاری کمیونیکیشن اور شائع شدہ شرائط۔ تصدیق کرنے والے اہلکاروں کو کسی بھی شرائط کے نہ رہ جانے کی خاطر دونوں ذرائع کی جانچ پڑتال کرنی چاہیئے۔

جاری رکھنے کے لئے، اوپر دیئے گئے موضوعات کے مینیو سے موضوع ۳ کا انتخاب کریں، یا یہاں پر کلک کریں۔